الفاظ پر قابو اور احسان کرنے کا ادب
جب تک کوئی بات تیرے منہ میں بند ہے تب تک تو اس کا مالک ہے، جب زبان سے نکال چکے تو وہ تیری مالک ہے۔ اگر تو کسی کے ساتھ احسان کرے تو اس کو مخفی رکھ، اور جب تیرے ساتھ کوئی احسان کرے تو اس کو ظاہر کر۔
تشریح اور عملی سبق:
کمان سے نکلا تیر اور زبان سے نکلی بات واپس نہیں آتے، اس لیے گفتگو میں احتیاط لازم ہے۔ اسی طرح اپنی نیکی کو بھول جانا اور دوسروں کے احسان کی قدر کرنا اعلیٰ اخلاق کی نشانی ہے۔